کاپ،15؍ ستمبر (ایس او نیوز) کل پیش آئے سڑک حادثہ میں انجان گاڑی کی ٹکر سے سامرتھ (14سال) نامی جو لڑکا شدید زخمی ہوا تھا اس نے زخموں کو تاب نہ لاتے ہی آج اسپتال میں دم توڑ دیا۔
یاد رہے کہ کل ایک تیز رفتار لاری کی ٹکر کے نتیجہ میں اس لڑکے کا باپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا ۔ اور زخمی سامرتھ کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ یہ دونوں بیٹا بیلگاوی کے رہنے والے تھے اور ایک سرکاری بس کے ذریعے کاپ پہنچے تھے تا کہ سامرتھ کا داخلہ یہاں کے ایک پرائیویٹ اسکول میں کیا جا سکے۔